لالچی باپ نے رقم کی خاطر اپنے ہی بیٹے کو اغوا کر لیا

لالچی باپ نے رقم کی خاطر اپنے ہی بیٹے کو اغوا کر لیا

خانیوال:لالچ میں آکر انسان کیا کر سکتاہے اس کا اندازہ اس بات سے لگاسیا جا سکتاہے کہ  پنجاب کے جنوبی شہر کبیروالا میں لالچ میں آکر باپ نے اپنے ہی بیٹے کو اغوا کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق لالچ میں آکر باپ نے اپنے ہی بیٹے کو اغوا کرلیا ،اغواکا مقدمہ درج کیا گیا تو پرلیس ملزم کو اٹھالائی،جب تھانے میں روایتی انداز میں تفتیش کی گئی تو باپ نے اپنے ہی بیٹے کو اغواءکا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ لالچ میں آگیا تھا اس لیے اپنے بیٹے کو اغوا کرنے پر مجبور ہوا ہوں۔