برطانیہ میں سیکورٹی وجوہات ،شاہی محل کے اطراف کی سڑکیں بند کر دی گئیں

برطانیہ میں سیکورٹی وجوہات ،شاہی محل کے اطراف کی سڑکیں بند کر دی گئیں

لندن: سڑکوں کو بند کرنے کے فیصلے کا اطلاق بدھ سے ہوگا اور یہ تین ماہ تک جاری رہے گا۔ گارڈز کی تبدیلی کی تقریب کے دوران سیاحوں کی ایک بڑی تعداد وہاں جمع ہوتی ہے۔شاہی محل کے اردگرد سٹرکیں بند کرنے کا فیصلہ کچھ عرصہ قبل کیا گیا تھا لیکن برلن حملے بعد اس فیصلے پر فوراً عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے۔
اس حوالے سے پولیس کی جانب سے جاری کیے گئے بیانات میں کہا گیا ہے کہ کرسمس اور نئے سال کی عوامی تقریبات کی سکیورٹی کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے اور شہریوں کی سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے گا۔