مسکان جے نے میوزک ویڈیو میں ارشد خان ”چائے والا“ کو سائن کرلیا

مسکان جے نے میوزک ویڈیو میں ارشد خان ”چائے والا“ کو سائن کرلیا

لاہور: معروف گلوکارہ مسکان جے نے نئے سال کے موقع پرملکہ ترنم نورجہاں کوٹریبیوٹ پیش کرنے کے لیے بننے والے اپنے میوزک وڈیو میں ارشد خان العمروف چائے والا کوبطورماڈل سائن کرلیا۔

اسلام آباد اورمری کی خوبصورت لوکیشن پرشوٹ کیے جانے والے اس وڈیومیں جہاں مسکان جے، مقبول پنجابی گیت ”بے پروائی“ کوپیش کرینگی، وہیں ان کے ساتھ ارشد خان ایکٹنگ کے جوہر دکھائیں گے۔
واضح رہے کہ یہ گیت نئے سال کے موقع پرتمام پاکستانی چینلز سے آن ائیر کیا جائے گا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مسکان جے کا کہنا تھا کہ ملکہ ترنم نورجہاں ہمارے ملک کی عظیم گلوکارہ تھیں۔ ان کے گیت، غزلیں اورملی نغموں کوغورسے سن کرہی نوجوان گلوکاربہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔
اسی لیے میں نے اس وڈیو کوبنانے کے لیے کثیرسرمایہ خرچ کرنے کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پرراتوں رات شہرت کی بلندیوں کوچھونے والے ارشد خان چائے والا کوبطورماڈل سائن کیا۔ وہ کم گو ضرور ہے لیکن اس میں ایکٹنگ کے جراثیم موجود تھے۔
یہی وجہ ہے کہ جب ہم نے وڈیو شوٹ کرنے کے لیے اسے کیمرے کی آنکھ میں آنکھیں ڈالنے کوکہا تو وہ بالکل نہ گھبرایا اورسینئرز کی رہنمائی کے ساتھ بہترین کام کیا۔ اس موقع پرمیری اورارشد خان چائے والا کی پرفارمنس بھی متوقع ہے۔