ریلوے کی صنعت میں چینی حکومت کا حیرت انگیز کارنامہ

ریلوے کی صنعت میں چینی حکومت کا حیرت انگیز کارنامہ

ہانگ کانگ: چین میں مقامی طور پر ڈرائیور کے بغیر چلنے والی ٹرین 28دسمبر سے ہانگ کانگ میں اپنے سفر کا آغاز کرے گی ۔

چینی میڈیا کے مطابق خصوصی مختاری خطہ ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹو لیائونگ چھن انگ نے بدھ کو ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2007میں 7کلومیٹر طویل ریلوے لائن کے منصوبے پر کام شروع کیا گیا تاہم ٹرین جب اپنے پہلے سفر کا آغاز کرے گی تو یہ جنوبی شہروں کی جانب شہریوں کو سہولت فراہم کرے گی اور اب یہ اپنی ریلوے لائن کے ذریعے 18شہروں میں شہریوں کے لئے دستیاب ہو گی ۔

ابتدائی طور پر تین ٹرینز شہریوں کے لئے روزانہ کی بنیادوں پر چلائی جائیں گی ۔ٹرین کو چلانے کے لئے مکمل طور پر جدید خودمختار نظام تشکیل دیا گیا ہے ۔ اس سے قبل بیجنگ ، شنگھائی اور کوانچو میں بھی ڈرائیور کے بغیر چلنے والی ٹرینز کا ریلوے نیٹ ورک موجود تھا تاہم ان ٹرینز کو چلانے کے لئے ایک آپریٹر کی ضرورت تھی جو اب بنائی جانے والی ٹرینز میں نہیں رہے گی ۔