شام سے متعلق روس اور ایران کے تازہ اعلان سنگین جرم ہے: شامی اپوزیشن

شام سے متعلق روس اور ایران کے تازہ اعلان سنگین جرم ہے: شامی اپوزیشن

دمشق :شامی اپوزیشن نے ملک میں قیام امن کے لیے حال ہی میں روس اور ایران کے درمیان طے پائے معاہدے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اسے انسانیت کے خلاف سنگین اور شرمناک جرم قرار دیا ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ایران اور روس کے باہمی سمجھوتے پر اپنا ردعمل بیان کرتے ہوئے شامی اپوزیشن کے سینیر مذاکرات کار محمد علوش نے کہا کہ انہیں شام کے حوالے سےروس اورایران کا فیصلہ قبول نہیں۔

اسد رجیم کے حامی دونوں ملکوں نے بحران کے حل کا اعلان نہیں بلکہ سنگین جرم کا اعلان کیا ہے۔ روسی اعلان عالمی برادری کے ماتھے پر بھی بدنما داغ ہے۔العربیہ نیوز چینل کے برادر ٹی وی ’الحدث‘ سے بات کرتے ہوئے محمد علوش نے الزام عائد کیا کہ ایران اور روس حالات کی خرابی سے فائدہ اٹھا کر اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران اور روس کے ساتھ ساتھ ترکی نے بھی شامی بحران کے حل کے لیے مثبت نہیں بلکہ منفی طرز عمل اختیار کیا ہے۔ شامی اپوزیشن کے مذاکرات کار نے عرب ممالک پر زور دیا کہ وہ مظلوم شامی قوم کے حقوق کی کھل کرحمایت کریں اور روسی ریچھ کو شام پر قبضے سے روکیں۔
ایک سوال کے جواب میں شامی اپوزیشن کے رہ نما کا کہنا تھا کہ حلب میں اپوزیشن سے بہت غلطیاں سرزد ہوئیں۔ ہمیں ان غلطیوں سے بھی سبق سیکھنا ہوگا۔ حلب کے بعد اسدی فوج ادلب، الغوطہ، اور جنوبی شام میں اپوزیشن کے خلاف تباہ کن جنگ کی تیاری کررہی ہے۔۔ حتیٰ کہ شامی اپوزیشن کو مسلح کرنے کی کوششیں بھی ناکام بنائی گئیں۔ امریکا کے اس دوغلے طرز عمل نے روس اور اسد نواز قوتوں کو فائدہ پہنچا