بیٹے نے ماں کو پسندیدہ ٹیم کے ہارنے پر قتل کردیا

بیٹے نے ماں کو پسندیدہ ٹیم کے ہارنے پر قتل کردیا

ٹیکساس: امریکی معاشرہ انتہائی پستی کی طرف جس رفتار سے جارہاہے اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ روز انہ کی بنیادوں پر امریکی معاشرے عدم برداشت سمیت کئی طرح کے مسائل پر قتل وغارت عام ہوتی جا رہی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک بیٹے نے اپنی ماں کو صرف اسلیے قتل کردیا کیوں کہ اس کی ماں کی پسندید ہ ٹیم جیت گئی تھی جبکہ جس ٹیم کو وہ پسند کرتا تھا وہ ہار گئی ۔

بیٹے جونز نے عدالت میں اعتراف کیاکہ وہ اور اسکی والدہ ،اور والد رگبی میچ دیکھ رہے تھے ۔میچ کے اختتام پر اس کی پسندیدہ ٹیم ہارگئی جبکہ اس کی ماں کی پسندیدہ ٹیم کاؤ بواز جیت گئی ۔

جس کے بعد ماں بڑی خوش ہوئی لیکن اس کی اس خوشی کی وجہ سے جاں چلی گئی ۔ بیٹے نے پہلے تو اپنے غصے کو کنٹرول کر بیٹھا ۔ملزم بیٹے نے والدہ کو کچن سے چھری لاکر پے درپے وار کر کے قتل کردیا ۔ٹیکساس پولیس نے بیٹے کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا۔