مصباح الحق کو آئی سی سی کی جانب سے اسپرٹ آف کرکٹ کا ایوارڈ مل گیا

قو می ٹیم کے کپتان مصباح الحق کو بھر پور کا وشوں کے بعد ایک اور اعزاز حاصل ہو گیا.42 سالہ مصباح الحق اسپر ٹ آف کر کٹ کا ایوارڈ جیتنے والے پہلے پاکستانی کھلا ڑی بن گئے ہیں.

مصباح الحق کو آئی سی سی کی جانب سے اسپرٹ آف کرکٹ کا ایوارڈ مل گیا

لاہور: قو می ٹیم کے کپتان مصباح الحق کو بھر پور کا وشوں کے بعد ایک اور اعزاز حاصل ہو گیا.42 سالہ مصباح الحق اسپر ٹ آف کر کٹ کا ایوارڈ جیتنے والے پہلے پاکستانی کھلا ڑی بن گئے ہیں.قو می ٹیم کے کپتان کو اپنے کر ئیر کا ایک اور اعزاز مل گیا . مصباح الحق واحد پاکستانی کھلا ڑی ہیں جن کو آئی سی سی کی جانب سے اسپر ٹ آف کر کٹ کا ایوارڈ بھی مل گیا .یہ اعزاز مصباح الحق کو انکو بہتر ین رویے کی وجہ سے ملا .

کپتان کا کہنا تھا آئی سی سی کی جانب سے یہ اعزاز قابل فخر ہے. مصباح الیو ن کا ایتھلیٹس کو پیغام دیتے ہو ئے کہنا تھا کہ عمر کبھی بھی کھلاڑی کی کامیابی میں رکاوٹ نہیں بن سکتی .کپتان کا کہنا تھا کہ خوشی ہے کہ آئی سی سی کی گورننگ باڈی نے ہماری ٹیم کی کوششوں کو پہچانا اور سراہا ہے .ان سے قبل بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی ، نیوزی لینڈ کے ڈینئیل ویٹوری ،سری لنکا کے مہیلا جے وردھنے ، کیتھرائن برنٹ اور برینڈن میکولم یہ ایوارڈ اپنے نام کر چکے ہیں.
جنوبی افریقہ کے مارائس ایراسمس نے ڈیوڈ شیفرڈ ٹرافی فار آئی سی سی امپائر آف دی ائیر کا ایوارڈ جیتا.