سعودی عرب میں برفانی آندھی کے بیچ ٹرین

سعودی عرب میں برفانی آندھی کے بیچ ٹرین

ریاض: سوشل میڈیا پر سرگرم افراد کی جانب سے سعودی عرب کے شمال میں ایک ٹرین کی تصویر گردش میں لائی گئی ہے جس میں ایک ٹرین برف کا سینہ چیرتے ہوئے اپنی منزل کی طرف گامزن ہے۔ اس نادر نوعیت کا منظر اس سے قبل مملکت کے باسیوں کے مشاہدے میں نہیں آیا۔

سوشل میڈیا پر اس کو مغربی ممالک کے موسم سرما کے منظر جیسا قرار دیا گیا ہے۔ معلومات کے مطابق مذکورہ تصویر عرعر اور طریف کے درمیان واقع علاقے کی ہے۔ اس علاقے سے نکلنے والے فاسفیٹ کو ٹرین کے ہی ذریعے دیگر علاقوں میں منتقل کیا جاتا ہے۔ سوشل میڈیا پر صارفین نے مملکت میں سیاحت سے متعلق حکام پر زور دیا ہے کہ وہ ان سیاحت کے لحاظ سے ان علاقوں سے فائدہ اٹھائیں جہاں ہر سال برف باری دیکھنے میں آتی ہے اور مملکت کے شمال میں یہ علاقے سعودیوں اور خلیجیوں کے لیے اس سیزن میں انتہائی پر کشش ہوتے ہیں۔

ٹویٹر پر ایک صارف نے سوال کیا ہے کہ دنیا سوئٹزرلینڈ کا سفر کیوں کرتی ہے جب کہ سوئٹزرلینڈ خود ہر سال ہمارے یہاں آجاتا ہے؟ صارف کا اشارہ مناظر اور موسم کی مشابہت کی جانب تھا۔

مصنف کے بارے میں