کیا آپ کی انگلیاں بھی سردیوں میں سُوج جاتی ہیں؟

کیا آپ کی انگلیاں بھی سردیوں میں سُوج جاتی ہیں؟

لاہور : کیا آپ کی انگلیاں بھی سُوج جاتی ہیں؟ خیر یہ سردیوں کے موسم میں پیش آنے والا ایک بہت عام سامسئلہ ہے۔ اگرچہ اس مسئلے کے حل کیلئے بازار میں دوائیں باآسانی میسر ہیں لیکن اس کو  قدرتی اشیاء کی مدد سے ٹھیک کیا جا سکتا ہے۔

اس تکلیف سے راحت کیلئے درج ذیل کچھ گھریلو علاج

لیموں

انگلیوں کے سُوجے ہوئے حصے پر لیموں کا رس لگانے سے فوری راحت ملتی ہے۔

پیاز

اینٹی بیاٹک اور اینٹی سیپٹک خصوصیات کی حامل پیاز جب سوجی ہوئی جگہ پر لگائی جاتی ہے تو یہ سوجن اور کھجلی کی کیفیت میں آرام بخشتی ہے۔

ادرک

اینٹی سیپٹک خصوصیات کا پاور ہاؤس ، ادرک انگلیوں کی سوجن کا زبردست توڑ ہے۔

شلجم

شلجم بھی ایک مؤثر پین کلر ہے جو انگلیوں کی سوجن، سرخی اور کھجلی کے مسئلے کو کم کرتا ہے۔

کالی مرچ

انگلیوں کی سوجن سے نجات کیلئے آپ ایک چٹکی کالی مرچ کو اچھی طرح گرم کرنے کے بعد  ٹھنڈا کرکے انگلیوں پر لگاسکتے ہیں۔

آلو

آلو کی ایک قتلی میں نمک ملائیے اور متاثرہ جگہ لگائیے، سوجن، سرخی اور کھجلی سے چھٹکارہ مل جائے گا۔

مصنف کے بارے میں