مشرف کے بیان سے لگتا ہے کہ ملک میں طاقتور لوگ اپنی مرضی کا قانون بنا سکتے ہیں ، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف کے بیان سے لگتا ہے کہ ملک میں طاقتور کیلئے کوئی قانون نہیں ہ

مشرف کے بیان سے لگتا ہے کہ ملک میں طاقتور لوگ اپنی مرضی کا قانون بنا سکتے ہیں ، عمران خان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ  پرویز مشرف کے بیان سے لگتا ہے کہ ملک میں طاقتور کیلئے کوئی قانون نہیں ہے۔ اور طاقتور اپنی مرضی سے قانوں میں ردوبدل کر سکتا ہے۔ جو کہ قانون کی خلاف ورزی ہو گی۔

سوشل میڈیا پر اپنی ٹویٹ میں عمران خان کا کہنا تھا کہ سابق سیکرٹری خزانہ بلوچستان مشتاق رئیسانی کی جانب سے اپنی 40 ارب کی کرپشن کو 2 ارب روپے میں پلی بارگین کے ذریعے کلیئر کرانا ظاہر کرتا ہے کہ نیب ملک میں کرپشن اور جرائم کو فروغ دے رہا ہے.

Mushtaq Raisani's plea bargain with NAB to "clear" his Rs 40bn corruption by paying Rs 2bn shows NAB promoting corruption & making crime pay

9cc4b049d7c3e34717f2062fb2bec8e1

سابق صدر پرویز مشرف کی جانب سے ان کا نام ای سی ایل سے نکلوانے کے لئے حال ہی میں اپنے عہدے سے سبکدوش ہونے والے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی جانب سے عدالتوں پر دباؤ ڈالنے کے دعوے پر عمران خان کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کا بیان اس بات کو تقویت دیتا ہے کہ طاقتور اپنے اثر ورسوخ کی بنیاد پر قانون کی خلاف ورزی کر سکتا ہے.
Musharraf's claim that Gen Sharif pressured judiciary to remove him from ECL deepens perception that powerful can violate laws with impunity

8346e4cefd5b94a85a4f8a6e08fc5323