سانس سے کینسر سمیت 17 امراض کی تشخیص کرنے والی ڈیوائس

سانس سے کینسر سمیت 17 امراض کی تشخیص کرنے والی ڈیوائس

مقبوضہ بیت المقدس : اسرائیل کے ٹیکنالوجی انسٹیٹوٹ کی بنائی گئی ڈیوائس ”بریتھالائزر“ فروخت کیلئے پیش کر دی گئی ہے، جو سانس کے ذریعے مختلف بیماریوں کی تشخیص کرتی ہے۔ اس ڈیوائس سے کینسر سمیت 17 بیماریوں کی تشخیص ممکن ہے اور یہ صرف 24 ڈالر میں دستیاب ہے۔
ماہرین نے اس میں گولڈ نینو پارٹیکلز کا استعمال کیا ہے جو 13 مختلف اقسام کے کیمیکلز کے ساتھ مل کر امراض کی تشخیص کرتا ہے۔ اس پر نصب ایک نوزل 1400مریضوں کیلئے کارآمد ہے۔ یونان میں اس ڈیوائس کا ہسپتالوں میں استعمال کیا جا رہا ہے، جہاں اس کے نتائج 86فیصد تک درست ثابت ہوئے ہیں۔

مصنف کے بارے میں