بھارت میں کر نسی بحران،نقد رقم بھی فروخت ہونے لگی

بھارت میں کر نسی بحران،نقد رقم بھی فروخت ہونے لگی

نئی دہلی: بھارت میں کر نسی بحران کے بعد نقد رقم بھی فروخت ہونے لگی ہے،آن لائن ریٹیل اسنیپ ڈیل نے جمعرات کو اپنی کیش ایٹ ہوم سروس متعارف کرانے کا اعلان کیا جس کے تحت منتخب شہروں کے رہائشی 2ہزار تک کی رقم کا آرڈر کرسکتے ہیں جو انہیں گھروں تک پہنچائی جائے گی۔

کمپنی کے مطابق یہ سروس جذبہ خیر سگالی کے تحت شروع کی گئی ہے جس کا مقصد ملک میں نقد رقم کی قلت کے مسئلے پر قابو پانا ہے جو گزشتہ ماہ بھارت بھر میں 500 اور ایک ہزار کے نوٹوں کے استعمال کی پابندی سے پیدا ہوا۔خیال رہے کہ بھارت نے اپنے بیشتر نوٹوں 86فیصد گردش کرنے والے نوٹ) کے استعمال کو 9 نومبر کو منسوخ کردیا تھا جس کے نتیجے میں کروڑوں افراد مالی مسائل کا شکار ہوگئے اور آج کل اپنا زیادہ وقت بینکوں اور اے ٹی ایمز کے باہر گزار رہے ہیں۔

اسنیپ ڈیل کا کہنا ہے کہ گورا گاں اور بنگلور کے ہائشی نقد رقم کا آرڈر کرسکتے ہیں اس کی ادائیگی موبائل والٹ ایپ یا ڈیبیٹ و کریڈٹ کارڈ کے ذریعے کرسکتے ہیں۔اس سروس کو جلد دیگر شہروں تک توسیع دی جائے گی۔کمپنی اس سروس کے لیے صرف ایک روپیہ چارج کرے گی اور دیگر صارفین کے آرڈرز سے ملنے والے پیسوں سے یہ رقم فراہم کی جائے گی۔

بھارت میں اس مالی بحران کے بعد سے کمپنیاں اپنے کاروبار کو بڑھانے کے لیے مختلف ذرائع استعمال کررہے ہیں اور شہریوں کو رقم کی تلاش میں مدد فراہم کررہی ہیں۔

مصنف کے بارے میں