سجل نے پاکستانی فلم انڈسٹری کے بارے میں خوشخبری سنا دی

سجل نے پاکستانی فلم انڈسٹری کے بارے میں خوشخبری سنا دی

اسلام آباد: پاکستان کی ٹی وی اور فلم کی معروف اداکارہ سجل علی نے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری کے نئے دور کا آغاز ہو چکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کیا ان کا کہنا تھا کہ پڑھے لکھے کا فلم انڈسٹری کا حصہ بننا خوش آئند بات ہے،, انہیں خوشی ہے کہ پاکستان میں بھی معیاری فلمیں بن رہی ہیں اور وہ اس انڈسٹری کا حصہ ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ایک طرف فلمی صنعت پر سرمایہ کاری کے رجحان بڑھا ہے تو دوسری جانب فلم انڈسٹری میں کارپوریٹ سیکٹر میں شرح سود میں بھی اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے بتایا کہ فلموں کی تیاری میں جدید ٹیکنالوجی کا بھی استعمال شروع ہو گیا ہے ، نئی فلموں کو لوگ نہ صرف دیکھنے آرہے ہیں بلکہ پسند بھی کر رہے ہیں اور وہ دن دور نہیں جس دن ہماری فلمی صنعت بھی عالمی سطح پر بھی شناخت حاصل کر لے گی۔

مصنف کے بارے میں