پاک سرزمین پارٹی کے زیر اہتمام 23 دسمبرکو حیدرآباد میں جلسہ عام منعقد ہوگا

پاک سرزمین پارٹی کے زیر اہتمام 23 دسمبرکو حیدرآباد میں جلسہ عام منعقد ہوگا

حیدرآباد : پاک سرزمین پارٹی کے زیر اہتمام 23 دسمبر بروز جمعہ شام چار بجے پکا قلعہ، حیدرآباد میں جلسہ عام منعقد کیا جارہا ہے، جلسے سے پاک سر زمیں پارٹی کے چیئر مین سید مصطفی کمال، صدر انیس قائم خانی اور دیگر مرکزی رہنما خطاب کر یں گے۔

پکا قلعہ میں ہونے والا جلسہ تاریخی ثابت ہونے جارہا ہے،اس جلسے کی اہمیت اس طوربھی اہم ہے کہ 70 سال گزر جانے کے بعد بھی حیدرآباد کی عوام کے مسائل حل نہیں ہو پارہے ہیں ، اس مقام پر آج تک ایک سیاسی جماعت کے علاوہ کسی نے جلسہ نہیں کیا ہے، جلسے سے قبل حیدرآباد کے عوام نے سیاسی ماحول کو قبل از وقت تبدیل کردیا ہے، حیدرآباد شہر میں قومی پرچموں کی بہار نظر آرہی ہے .

پکا قلعہ کے اطراف اور شہر کے مختلف مقامات پر استقبالیہ کیمپ لگائے گئے ہیں،پی ایس پی کی ہورڈنگز اور بینرز مرکزی شاہراہوں پر آویزاں کر دیئے گئے ہیں، عوام کا جوش و خروش قابل دید ہے اور 23 دسمبر پکا قلعہ جلسے سے قبل ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ماضی کے تمام ریکاڈ ٹوٹ جائیں گے اور ایک نئے سیاسی سفر کے آغا ز کی ابتداء ہو گی۔

پکا قلعہ میں پہلی بار پاکستان کی تمام قومیتیں قومی پرچم تلے پاکستان کی بقا، سلامتی اور استحکام کے لئے متحد ہو نے جارہی ہیں جو کہ اس ملک و قوم کیلئے ایک بہتر نوید ہوگی ۔

مصنف کے بارے میں