یہ لڑکی ہر صبح گرم پانی میں ہلدی ڈال کر پیتی رہی اور پھر ایسا کام ہو گیا کہ آپ بھی ضرور یہ نسخہ آزمائیں گے

لدی کے فوائد کے بارے میں آپ یقیناًآگاہ ہوں گے اوراسے استعمال بھی کیا ہوگا لیکن اگر یہ گرم پانی میں ڈال کر صبح کے وقت پی جائے تو آپ کی دنیا ہی بدل سکتی ہے

یہ لڑکی ہر صبح گرم پانی میں ہلدی ڈال کر پیتی رہی اور پھر ایسا کام ہو گیا کہ آپ بھی ضرور یہ نسخہ آزمائیں گے

لندن: ہلدی کے فوائد کے بارے میں آپ یقیناًآگاہ ہوں گے اوراسے استعمال بھی کیا ہوگا لیکن اگر یہ گرم پانی میں ڈال کر صبح کے وقت پی جائے تو آپ کی دنیا ہی بدل سکتی ہے،جیسے اس لڑکی کے ساتھ ہوا جو 12ماہ تک ہر صبح بلاناغہ یہ مشروب استعمال کرتی رہی۔ہلدی میں ایک کمپاﺅنڈ ہوتاہے جسے ’کورکیومین‘کہتے ہیں اور اس کی وجہ سے ہلدی مفید گردانی جاتی ہے،آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ اس کے کیا فوائد ہوں گے۔
نظام انہضام میں بہتری:  تحقیق میں یہ ثابت ہوچکا ہے کہ ہلدی ہمارے نظام انہضام کو درست رکھتی ہے۔اگر آپ اسے ہرروزاستعمال کریں گے تو آپ کا معدہ ٹھیک کام کرے گا اور اگر معدہ صحیح طرح کام کرتا رہے تو ہزاروں بیماریاں آپ کے پاس نہیں آئیں گی۔
دل کی مضبوطی: ہلدی میں موجود’کورکیومین‘کی وجہ سے خون کی تنگ شریانیں کھلی ہوتی ہیں اور بلڈ پریشر کنٹرول میں رہتا ہے۔ 2011ءمیں جاپان میں کی گئی تحقیق میں بتایا گیا ہے صرف تین ماہ تک ’کورکیومین‘کے استعمال کی وجہ سے نر چوہوں کادل بہتر طریقے سے کام کرنے لگا۔
جوڑوں کے درد: اگر جوڑوں میں درد ہوتو’کورکیومین‘سے بہتر دوائی کوئی نہیں۔ماہرین کاکہنا ہے کہ دردکُش ادویات کے کئی سائیڈ افیکٹس ہوتے ہیں لیکن ہلدی میں ایسا کچھ نہیں۔
سوزش کے لئے :ہلدی کو مختلف طرح کی سوزش کے لئے انتہائی فائدہ مند پایا گیا ہے اور اس کے باقاعدہ استعمال سے جسم معتدل رہتا ہے۔
جگر کی مضبوطی: ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ہلدی کی وجہ سے جگرمیں زہریلے مادے نکلتے ہیں اور وہ بہتر طریقے سے کام کرنے کے قابل ہونے کے ساتھ مضبوط ہوتا ہے۔
تیزابیت میںکمی: ہماری متعدد بیماریوں کی وجہ جسم میںموجود تیزابیت ہے لیکن ہلدی کے استعمال سے یہ کم ہوجاتی ہے۔
ذیابیطس کے لئے: ماہرین کا کہنا ہے کہ جن لوگوں کو ٹائپ 2ذیابیطس ہوانہیں ہلدی ضرور استعمال کرنی چاہیے اور جولوگ اس موذی مرض سے بچنا چاہتے ہیں وہ بھی ہلدی کھائیں۔
ہلدی پانی بنانے کا طریقہ: ایک چھوٹا چمچ ہلدی اور تھوڑی سے کالی مرچ لے کر ایک گلاس گرم پانی میں ڈالیں اور اچھی طرح حل کرلیں۔پینے کے دوران ہلاتے جائیں تاکہ ہلدی پیندے کے ساتھ نہ لگی رہ جائے۔