پیپلز پارٹی کا آصف زرداری کے شاندار استقبال کی تیاریاں ، شہریوں کیلئے ٹریفک کا خصوصی پلان

سابق صدر آصف علی زردری کل دوپہر کراچی پہنچیں گے ۔ پیپلزپارٹی نے شاندار استقبال کی تیاریاں شروع کر دیں۔ ٹریفک پولیس نے شہریوں کیلئے خصوصی پلان جاری کر دیا

پیپلز پارٹی کا آصف زرداری کے شاندار استقبال کی تیاریاں ، شہریوں کیلئے ٹریفک کا خصوصی پلان

کراچی: سابق صدر آصف علی زردری کل دوپہر کراچی پہنچیں گے ۔ پیپلزپارٹی نے شاندار استقبال کی تیاریاں شروع کر دیں۔ ٹریفک پولیس نے شہریوں کیلئے خصوصی پلان جاری کر دیا۔

سابق صدر آصف علی زرداری کی آمد کے موقع پر مرتب کردہ سیکیورٹی اور ٹریفک پلان کو حتمی شکل دے دی گئی ۔⁠⁠⁠وزیر اعلیٰ سندھ سے قائم مقام آئی جی سندھ پولیس مشتاق مہر  کی ملاقات۔ مشتاق مہر کے مطابق 5 ہزار سات سو گیارہ افسران و اہلکار سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے ۔ عوام کی سہولت کیلئے ٹریفک کے متبادل انتظامات بھی تیار کرلئے گئے ۔کلفٹن و ڈیفنس کے رہائشی ائیر پورٹ جانے کیلئے ہینو چورنگی، کورنگی انڈسٹریل ایریا روڈ، مرتضٰی چورنگی سے لنک روڈ اور ملیر سٹی تھانہ سے ملیر ہالٹ ، ماڈل کالونی روڈ سے ائیرپورٹ روڈ کا استعمال کریں گے۔ لیاقت آ باد اور گلشن کے علاقے سے ائیر پورٹ جا نے والے یونیورسٹی روڈ ، صفورہ ، ملیر کینٹ سے چیک پوسٹ نمبر 6 ، ماڈل کالونی سے ائیرپورٹ روڈ کا استعمال کریں گے۔