خواتین داڑھی والے مرد زیادہ پسند کرتی ہیں یا کلین شیو؟

خواتین داڑھی والے مرد زیادہ پسند کرتی ہیں یا کلین شیو؟

سڈنی:  خواتین کو داڑھی والے مرد زیادہ پسند ہوتے ہیں یا کلین شیو؟ ماہرین نے اپنی ایک تحقیق میں اس سوال کا ایسا جواب دے دیا ہے جو آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کر دے گا۔ویب سائٹ menshealth.com کی رپورٹ کے مطابق ماہرین نے اپنی اس تحقیق میں ساڑھے 8ہزار خواتین کو مختلف مردوں کی تصاویر دکھائیں۔ ان تصاویر میں بعض مرد کلین شیو تھے، بعض کی مکملل داڑھی جبکہ بعض کی خشخشی داڑھی تھی۔ خواتین کو ان مردوں میں سے ایک کو منتخب کرنے کو کہا۔ نتائج میں معلوم ہوا کہ 15سے 20فیصد خواتین نے داڑھی یا خشخشی داڑھی والے مردوں کو پسند کیا۔ اس کے برعکس کلین شیومردوں کو کم پسند کیا گیا۔ آسٹریلیا کی چارلس سٹورٹ یونیورسٹی کے ماہرنفسیات اور تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈینیئل سلیکوسکی کا کہنا تھا کہ ”مرد کے چہرے کے بال مردانگی کی علامت ہوتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ خواتین ایسے مردوں کو زیادہ پسند کرتی ہیں جن کی داڑھی ہو۔ چہرے کے باہر مرد کی مضبوطی اورطاقت خیال کیے جاتے ہیں جو ارتقائی نقطہ نظر سے بھی خواتین کے لیے پسندیدگی کا عنصر ہے۔ ہماری تحقیق میں یہ بھی ثابت ہوا ہے کہ خواتین مکمل داڑھی سے زیادہ خشخشی داڑھی یا چھوٹی داڑھی والے مردوں کو زیادہ پسند کرتی ہیں۔“

مصنف کے بارے میں