سنی لیون کو کتوں سے محبت راس آگئی

سنی لیون کو کتوں سے محبت راس آگئی

ممبئی: بھارتی فلموں کی ’’بے باک اداکارہ‘‘ اور سابقہ فحش سٹار سنی لیونی کو ’’بے گھر کتوں اور بلیوں کی محبت نے‘‘ ایک اور ’’ اعزاز‘‘ سے نواز دیا ،بلیوں اور کتوں کے حقوق کے لئے کام کرنے والی تنظیم نے سنی لیونی کو ’’ پیٹا پرسن آف دی ائیر ایوارڈ ‘‘ دینے کا اعلان کر دیا ۔جانوروں کے حقوق کے لئے سرگرم تنظیم نے فحش فلموں کی سابق سٹار اور بالی ووڈ کی بے باک اداکارہ سنی لیونی کو بے گھر کتوں اور آوارہ بلیوں کو بچانے اور ان پر ظلم و ستم روکنے کے لئے کی جانے والی کوششوں پر ’’پیٹا پرسن آف دی ائیرایوارڈ ‘‘دینے کا اعلان کیا ہے ۔اس سے قبل35سالہ سنی لیونی اسی تنظیم کے ایک اشتہار میں بھی نظر آ ئی تھی جس میں بے آوراہ اور بے گھر کتوں کو گود لینے کی ترغیب دی گئی تھی ۔تنظیم کے رہنما سچن بگیرا کا کہنا تھا کہ سنی لیونی کی بے گھر جانوروں سے محبت ثابت کرتی ہے کہ وہ جتنی باہر سے خوبصورت ہیں، اتنی ہی اندر سے بھی ہیں،’’ پیٹا ‘‘ہر جگہ لوگوں سے سنی لیونی کی ’’جانور پروری‘‘ کی مثالیں دے کر بے گھر جانوروں سے محبت کرنے کی ترغیب دیتی ہے ۔

مصنف کے بارے میں