ٹیکس نہ دینے پر راحت فتح علی کی گاڑی بند

ٹیکس نہ دینے پر راحت فتح علی کی گاڑی بند

لاہور : محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے پانچ لاکھ روپے ٹوکن ٹیکس کی عدم ادائیگی پر گلوکار راحت فتح علی خان کی گاڑی تھانے میں بند کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق معروف گلوکار راحت فتح علی خان کی گاڑی والٹن روڈ سے گزر رہی تھی کہ محکمہ ایکسائز کی ٹیم نے گاڑی کو روک کر کاغذات کی جانچ پڑتال کی۔ جانچ پڑتال کے دوران پتہ چلا کہ گاڑی کے پانچ سال سے ٹوکن شارٹ ہیں جس پر محکمہ ایکسائز کے اہلکاروں نے گاڑی تھانہ فیکٹری ایریا میں بند کرادی۔