خود مختار فلسطین کے سوا کچھ قبول نہیں، امریکا اپنا فیصلہ تبدیل کرے، ملیحہ لودھی

خود مختار فلسطین کے سوا کچھ قبول نہیں، امریکا اپنا فیصلہ تبدیل کرے، ملیحہ لودھی

نیو یارک: جنرل اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے اقوم متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ امریکا اپنا فیصلہ تبدیل کرے اور خودمختار فلسطین کے سوا کچھ قبول نہیں۔

جنرل اسمبلی میں ملیحہ لودھی نے قرارداد کی منظوری کی بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام دھمکیوں کے باوجود فلسطین کی حمایت جاری رکھیں گے۔ فلسطین میں مظالم کا خاتمہ دنیا کی اکثریت چاہتی ہے۔

ملیحہ لودھی نے مزید کہا کہ دنیا کی اکثریت فلسطین کی حمایت میں ایک طرف جبکہ امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ دوسری طرف ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دی جانے والی دھمکیوں کے ردعمل میں ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان نہ پیسوں کا بھوکا ہے اور نہ ہی دھمکیوں سے ڈرتا ہے۔ امریکی امداد اپنے مفادات کیلئے ہوتی ہے اور امریکا مفت میں کسی کو امداد نہیں دیتا۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں