نواز شریف کی قومی اسمبلی میں تقریر، نیب نے ریکارڈ مانگ لیا

نواز شریف کی قومی اسمبلی میں تقریر، نیب نے ریکارڈ مانگ لیا

لاہور: سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف تحقیقات کے سلسلے میں نیب نے نواز شریف کی بطور وزیر اعظم قومی اسمبلی میں تقریر اور حسین نواز اور مریم نواز کے ٹی وی انٹرویوز کی تفصیلات مانگ لیں۔

ڈی جی نیب لاہور آفس کی جانب سے ڈی جی ڈائریکٹوریٹ آف الیکٹرانک میڈیا اینڈ پبلی کیشن کو خط لکھا گیا ہے۔ یہ خط ایون فیلڈ پراپرٹیز لندن سے متعلق نواز شریف، مریم نواز ، حسین نواز، حسن نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف تحقیقات کے تناظر میں لکھا گیا ہے۔

نیب کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر عمل درآمد کرتے ہوئے نیب لاہور نے ان الزامات کے تحت اسلام آباد کی احتساب عدالت میں ریفرنس دائرکیا ہے۔

خط میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے بطور وزیراعظم قومی اسمبلی سے 5 اپریل 2016 اور 16 مئی 2016 کے خطاب کی تفصیلات مانگی گئی ہیں اس کے علاوہ حسین نواز اور مریم نواز کے ٹی وی چینلز کو دیے گئے انٹرویوز کی مصدقہ کاپی بھی فراہم کرنے کو کہا گیا ہے۔ نیب لاہور نے ڈائریکٹوریٹ آف الیکٹرانک میڈیا اینڈ پبلی کیشن کو تمام تفصیلات 26 دسمبر کو نیب لاہور میں دینے کو کہا ہے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں