لندن میں مرغوں کی لڑائی پاکستانیوں کو مہنگی پڑ گئی

لندن میں مرغوں کی لڑائی پاکستانیوں کو مہنگی پڑ گئی

لندن: لندن میں مرغ لڑانے پر پاکستانی نژاد برطانوی شخص کو قید اور جرمانے کی سزا سنا دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق مشرقی لندن میں ایک گھر پر پولیس نے جب چھاپہ مارا تو وہاں مرغے لڑائے جا رہے تھے جبکہ 6 افراد بیٹھے تماشہ دیکھ رہے تھے۔

پولیس نے گھر کے مالک 51 سالہ محمد عصب اور دیگر افراد کو گرفتار کر لیا اور انہیں بارکنگ سائیڈ مجسٹریٹ کورٹ میں پیش کیا ۔

عدالت نے عصب کو 22 ہفتے قید اور 15 ہزار پاؤنڈ جرمانہ عائد کیا جبکہ محمد عارف، اختر حسین، مہتاب احمد ، الطاف حسین اور دیگر پر 15 سو پائونڈ جرمانہ عائد کیا ان پر پابندی لگائی گئی کہ وہ تاحیات کوئی پرندہ گھر میں نہیں رکھ سکتے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں