ایف سی بلوچستان کی کارروائیاں، 4 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر

ایف سی بلوچستان کی کارروائیاں، 4 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر

راولپنڈی: ایف سی بلوچستان نے مقامی افراد کو دھمکانے والے چار دہشتگردوں کو سبی کے پہاڑی علاقے میں آپریشن کر کے ہلاک کر دیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سبی میں مقامی افراد کو ڈرانے دھمکانے کی خبر پر ایف سی بلوچستان نے علاقے گندیم گوزی کے پہاڑی سلسلے میں آپریشن کیا جس کے نتیجے میں چار دہشتگردوں نے ایف سی پر فائرنگ شروع کر دی ۔

ایف سی کی جانب سے فائرنگ کے تبادلے میں چار دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا اور ان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔

واقعے کے بعد سبی کے مقامی لوگوں نے ایف سی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں