سندھ میں این ٹی ایس کے نتائج برقرار، سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا دیا

سندھ میں این ٹی ایس کے نتائج برقرار، سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا دیا

کراچی: میڈیکل کالجز میں داخلے کیلئے این ٹی ایس امتحان کے نتائج کیس کی سماعت سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ہوئی۔ سپریم کورٹ نے این ٹی ایس امتحان میں ناکام ہونے والے طلبا کی درخواست مسترد کر دی۔ عدالت نے این ٹی ایس نتائج برقرار رکھنے کا سندھ ہائی کورٹ کا حکم بھی برقرار رکھا۔ ایف آئی اے کو تین ماہ میں پیپر آؤٹ ہونے کی فارنزک تحقیقات مکمل کرنے کا حکم بھی دیدیا۔

عدالت نے ریمارکس دئیے کہ اٹھارہ ہزار طلبا ء میں سے صرف بارہ نے عدالت سے رجوع کیا اور اگر شفافیت پر سوال ہوتا تو طلبا کی کثیر تعداد عدالت میں آتی۔ عدالت نے کہا کہ سندھ ہائی کورٹ نے تمام نکات کا جائزہ لے کر میرٹ پر فیصلہ دیا ۔

ادھر پنجاب حکومت نے نیشنل ٹیسٹنگ سروس پر عدم اعتماد کر دیا۔ محکمہ تعلیم 16 ہزار سے زائد اساتذہ کی نئی بھرتیوں کیلئے این ٹی ایس ٹیسٹ کی نگرانی خود کرے گا۔ اس حوالے سے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور سی ای اوز ایجوکیشن کو مراسلہ جاری کر دیا گیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں