عدالت کا صوبائی سیکریٹری خزانہ کو عہدے سے ہٹانے کا حکم

عدالت کا صوبائی سیکریٹری خزانہ کو عہدے سے ہٹانے کا حکم

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے صوبائی سیکریٹری خزانہ کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے نیب کو رضا کارانہ رقم کی واپسی سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔ دوران سماعت عدالت نے خرد برد کرنے والے افسران کی تعیناتی پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے چیف سیکریٹری سے استفار کیا آپ کیوں ایسے لوگوں کو چھپا کر تحفظ فراہم کرنا چاہتے ہیں؟۔ اس پر چیف سیکریٹری نے کہا کہ میں کسی کو تحفظ فراہم نہیں کر رہا۔

عدالت نے کہا کہ احکامات کے باوجود خرد برد میں ملوث افسران کی تعیناتی کی جا رہی ہے۔ ان افسران کی تعیناتی میں آپ کا کیا مفاد ہے۔

عدالت نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے صوبائی سیکریٹری خزانہ سید حسن نقوی کو عہدے سے ہٹا کر نوٹی فکیشن عدالت میں جمع کرانے کا حکم دیا۔ جب کہ عدالت نے ہدایت دی کہ رضا کارانہ رقم واپسی کرنے والے ملازمین کی فہرست دوبارہ تیار کی جائے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں