دہلی میں شادی ریسپشن میں انوشکا اور ویرات کے ڈانس نے دھوم مچا دی

دہلی میں شادی ریسپشن میں انوشکا اور ویرات کے ڈانس نے دھوم مچا دی


نئی دہلی:بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما کی دہلی میں منعقد ہونیوالے استقبالیہ کی شاندار تقریب میں دونوں سٹار ز کی جانب سے ڈانس کی سامنے آنے والی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ۔


تفصیلات کے مطابق انوشکا شرما اورویرات کوہلی 11 دسمبر کو اٹلی میں نجی تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے جس کے بعد انہوں نے 21دسمبر کو دہلی میں شادی کا ریسپشن رکھا تھا ۔ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی کے ریسیپشن کی تقریب نئی دہلی میں دربار ہال آف تاج ڈپلومیٹک انکلیومیں منعقد کی گئی جس میں وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ ساتھ وزیر خزانہ ارن جیٹلی اور کوہلی کے ساتھی کرکٹرز شیکھر دھون اور سریش رائنا نے بھی شرکت کی۔پنجابی گانے سنتے ہی کوہلی اور انوشکا سٹیج پر چڑھ گئے اور اپنے ڈانس سے سب کے دل جیت لیے ۔