استعفی مانگنے والے 30مئی تک انتظار کریں : رانا ثناءاللہ

استعفی مانگنے والے 30مئی تک انتظار کریں : رانا ثناءاللہ

لاہور : استعفی مانگنے والے 30مئی تک انتظار کریں .صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کا قادری اور سیالوی کو دوٹوک پیغام دیدیا.

نیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ استعفیٰ مانگنے والے 30 مئی تک انتظار کریں ۔اپوزیشن طاہرالقادری کی سربراہی میں میں الائنس بنائے۔سوبسم اللہ ہم بھی دیکھتے ہیں کون کون ساتھ دیتاہے ۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے شہبازشریف کو وزارت عظمی کا اگلا امیدوار بناکرسار ابہام دور کردئیے۔پوری پارٹی فیصلے کی تائید کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ چاروں صوبوں میں وزیر اعلی ٰ کے امیدواروں کافیصلہ بھی الیکشن سے قبل کرلیں گے.