پشاور میں گاڑی پر فائرنگ سے پی ٹی آئی رہنما جاں بحق

 پشاور میں گاڑی پر فائرنگ سے پی ٹی آئی رہنما جاں بحق

پشاور:  چمکنی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جاوید جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے چمکنی میں نامعلوم مسلح افراد نے گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جاوید جاں بحق ہوگئے جب کہ ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہو  گئے۔

تحریک انصاف کے رہنما جاوید چمکنی کے علاقے محمد زئی کے مقامی چیئرمین ہیں جب کہ واقعے کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کر  دی ہے۔