دبئی میں غیر رجسٹرڈ ڈرون تجارتی مقاصد کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا

دبئی میں غیر رجسٹرڈ ڈرون تجارتی مقاصد کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا

دبئی: دبئی کے شہریوں کے لیے حکومت نے نیا قانون پاس کر دیا جس کی خلاف ورزی انہیں بڑی مشکل میں ڈال دے گی۔

دبئی کے کراون پرنس اور ایزیگٹو کونسل کے چئیرمین نے حال ہی میں ہوا بازی کے شعبے سے متعلق قوانین کی منظوری دی ہے۔

ان قوانین کے مطابق، اگر کسی شخص نے غیر رجسٹرڈ ڈرون تجارتی مقاصد کے لیے استعمال کیے تو ان کو Dh2000 اور Dh20،000 کے درمیان جرمانہ ہو سکتا ہے۔

دیگر سرگرمیوں کے لئے غیر رجسٹرڈ ڈرون کا استعمال درہم  1000 اور درہم 20،000 کے درمیان جرمانہ ہو سکتا ہے۔ جبکہ ایونٹس کے دوران بغیر این او سی کے ڈرون کا استعمال Dh10،000  جرمانے کا باعث بن سکتا ہے۔

قرارداد کے مطابق، جو بھی دبئی میں ہوا بازی کے شعبے میں سرگرمی کی کوشش کرنا چاہتا ہے اس کو DCAA سے لائسنس حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔ لائسنس ایک سال کی قابل تجدید مدت کے لئے جاری کیا جائے گا۔

مصنف کے بارے میں