شام میں اب امریکی افواج کی کوئی ضرورت نہیں: روس

شام میں اب امریکی افواج کی کوئی ضرورت نہیں: روس

دمشق: شامی امور میں روسی صدر کے خصوصی ایلچی کا کہنا ہے کہ امریکہ کو چاہئے کہ شام سے اپنے مسلح افواج کے دستوں کو واپس بلائے کیونکہ اب شام میں امریکی فوج کے رکنے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔

روسی صدر کے ایلچی کہنا تھا کہ شام میں امریکی فوج کی موجودگی کے بارے میں واشنگٹن کی بہانے بازیاں ناقابل قبول ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شام کے فوجی اور انتظامی یونٹوں نے دہشت گردوں کو ختم کر کے ملک کے مختلف علاقوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے لہذا دہشت گردی کے خلاف نام نہاد عالمی اتحاد کی قیادت کے بہانے امریکی فوج کی شام میں موجودگی بلا جواز اور غیر قانونی ہے۔

مصنف کے بارے میں