نواز شریف ریفرنسز کا فیصلہ احتساب عدالت جا کر سنیں گے

نواز شریف ریفرنسز کا فیصلہ احتساب عدالت جا کر سنیں گے
کیپشن: مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما بھی نواز شریف کے ہمراہ ہوں گے۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: اسلام آباد کی احتساب عدالت العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کا فیصلہ 24 دسمبر بروز پیر کو سنائے گی اور فیصلہ سننے سابق وزیر اعظم نواز شریف خود عدالت جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما بھی نواز شریف کے ہمراہ ہوں گے جب کہ لیگی کارکنان بھی اظہار یکجہتی کیلئے احتساب عدالت جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی کی طرف سے لیگی کارکنوں کو احتساب عدالت پہنچنے کی کوئی کال نہیں دی گئی۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کیخلاف فلیگ شپ اور العزیزیہ ریفرنسز پر فریقین وکلا ءکے دلائل مکمل ہونے کے بعد دونوں ریفرنسز کا فیصلہ محفوظ کیا ہے۔