پی ٹی آئی ٹویٹر اکاؤنٹ سے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کا اعلان ہٹا دیا گیا

پی ٹی آئی ٹویٹر اکاؤنٹ سے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کا اعلان ہٹا دیا گیا
کیپشن: ٹویٹ میں آئندہ سال یکم جولائی سے جنوبی پنجاب کے علیحدہ انتظامی سیکریٹریٹ کا اعلان کیا گیا تھا۔۔۔۔۔۔فوٹو/ پی ٹی آئی ٹویٹر اکاؤنٹ

لاہور: جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کے معاملے پر لگتا ہے کہ تحریک انصاف نے یو ٹرن لے لیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ سے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کے بارے میں اعلان ہٹا دیا گیا۔

 

تحریک انصاف کے ٹویٹ میں آئندہ سال یکم جولائی سے جنوبی پنجاب کے علیحدہ انتظامی سیکریٹریٹ کا اعلان کیا گیا تھا اور ساتھ یہ بھی کہا گیا تھا کہ جنوبی پنجاب کے الگ چیف سیکریٹری اور الگ آئی جی پولیس بھی تعینات کیے جائیں گے۔

اعلان میں مزید کہا گیا تھا کہ جنوبی پنجاب کا ترقیاتی بجٹ بھی اس کے اپنے پاس ہو گا تاہم میڈیا میں خبر نشر ہونے کے بعد پی ٹی آئی کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ سے یہ ٹوئٹ ہٹا دیا گیا۔