وزیراعلیٰ کا میاں جاوید کی وفات کے بعد ہتھکڑیاں نہ کھولنے کا نوٹس

وزیراعلیٰ کا میاں جاوید کی وفات کے بعد ہتھکڑیاں نہ کھولنے کا نوٹس
کیپشن: میاں جاوید پر الزام تھا کہ انہوں نے سرگودھا یونیورسٹی کے سینڈیکٹ کی منظوری کے بعد لاہور میں غیر قانونی کیمپس کھولا تھا۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب نے سی ای او سرگودھا یونیورسٹی لاہور کیمپس میاں جاوید کی وفات کے بعد بھی جیل انتظامیہ کی جانب سے ہتھکڑیاں نہ کھولنے کا نوٹس لے لیا۔

گزشتہ روز سی ای او سرگودھا یونیورسٹی لاہور کیمپس میاں جاوید کیمپ جیل میں انتقال کر گئے جس کے بعد بھی ان کی ہتھکڑیاں نہ کھولی گئیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے نوٹس لے کر انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات کو جامع تحقیقات کا حکم دے دیا۔

انہوں نے ہدایت کی کہ انکوائری کر کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے۔ سرگودھا یونیورسٹی لاہور کیمپس کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر میاں جاوید پر الزام تھا کہ انہوں نے سرگودھا یونیورسٹی کے سینڈیکٹ کی منظوری کے بعد لاہور میں غیر قانونی کیمپس کھولا تھا۔

سی ای او سرگودھا یونیورسٹی لاہور کیمپس نے یونیورسٹی میں مطلوبہ تعداد سے زیادہ داخلے دیئے اور طلباء سے فیس کی مد میں بھاری رقوم بھی وصول کیں تھیں۔