سعودی عرب میں 23 لاکھ غیر قانونی تارکین گرفتار

سعودی عرب میں 23 لاکھ غیر قانونی تارکین گرفتار
کیپشن: تصویر بشکریہ ٹوئٹر

ریاض: سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ 26صفر (1439ھ )سے غیر قانونی تارکین کے خلاف چلائی جانے والی گرفتاری مہم کے تحت 13ربیع الثانی (1440ھ) تک اقامہ و محنت قوانین اور سرحدی سلامتی ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے 22 لاکھ 97 ہزار 383 افراد گرفتا رکیے جاچکے ہیں۔

ان میں 17 لاکھ 83 ہزار 74افراد اقامہ ،3 لاکھ 52 ہزار 932 افراد محنت قوانین، 1 لاکھ 61 ہزار 377 افراد سرحدی امن کی خلاف و رزی کرنے والے شامل ہیں، 37694 سعودی عرب میں در اندازی کرتے ہوئے پکڑے گئے جن میں سے51 فیصد یمنی، 46 فیصد ایتھوپین اور 3 فیصد دیگر ممالک کے پائے گئے۔

علاوہ ازیں 1784سعودی سرحدیں عبور کرتے ہوئے گرفتار کیے گئے۔

اقامہ و محنت و سرحدی امن کی خلاف ورزی کرنے والوں کو رہائش اور ٹرانسپورٹ کی سہولتیں نیز غیر قانونی تارکین کو چھپانے میں ملوث 3155 افراد پکڑے گئے ہیں۔گرفتار کئے جانیوالوں میں پاکستانی بھی شامل ہیں۔