علی زیدی نے زرداری کی امریکا میں مبینہ جائیداد کی دستاویز جاری کر دیں

علی زیدی نے زرداری کی امریکا میں مبینہ جائیداد کی دستاویز جاری کر دیں
کیپشن: ٹیکس رسیدوں پر آصف زرداری کا نام واضح درج ہے۔۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: وفاقی وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی نے ٹوئٹر پر پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی امریکا میں مبینہ جائیدادوں کی دستاویز کی نقول پوسٹ کی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا ہے کہ 524 ایسٹ، اسٹریٹ 72، اپارٹمنٹ 37F نیو یارک کی ٹیکس رسیدوں پر آصف زرداری کا نام واضح درج ہے۔

f5d53cbe8fb0a870bb83883af52aa4bc

خیال رواں ہفتے وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کے دوران دعویٰ کیا تھا کہ حکومت کو آصف زرداری کے امریکا میں اپارٹمنٹ کے شواہد ملے ہیں۔ اس اپارٹمنٹ کو انہوں نے کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہیں کیا۔ اس کے اگلے دن پاکستان تحریک انصاف نے کراچی میں الیکشن کمیشن کے دفتر میں آصف علی زرداری کی نااہلی کے لیے درخواست جمع کرائی تھی۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ آصف زرداری کی کردار کشی کی آڑ میں عوام دشمن فیصلے کیے جا رہے ہیں۔ سابق صدر کا امریکا میں کوئی اپارٹمنٹ نہیں۔