احتساب عدالت نے خواجہ برادران کو15روزہ جسمانی ریمانڈپرنیب کے حوالے کردیا

احتساب عدالت نے خواجہ برادران کو15روزہ جسمانی ریمانڈپرنیب کے حوالے کردیا
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور:احتساب عدالت نے خواجہ سعدرفیق اورخواجہ سلمان رفیق کو 15روزہ جسمانی ریمانڈپرنیب کے حوالے کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پیراگون ہائوسنگ سوسائٹی سکینڈل میں عدالت نے ملزمان کو5جنوری کوپیش کرنےکاحکم جاری کردیا جبکہ نیب حکام نے جسمانی ریمانڈ میں 15 روز کی توسیع کی استدعا کی تھی۔نیب عدالت میں خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کے وکیل نے دلائل دیئے۔

وکیل امجد پرویز نے کہا کہ نیب کے تفتیشی نے جو بتائیں درخواست میں ان کا کوئی ذکر نہیں،کے ایس آراورسعدین بلڈرز سے کمیشن ٹیکس ریٹرن میں ڈیکلیئر ہے،خواجہ برداران کے بتائےں حقائق کو مسخ کر کے پیش کیا جا رہا ہے۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ نیب ٹرانزیکشن کی بات کر رہا ہے۔سماعت کے دوران نیب کے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ قیصر امین بٹ نے بیان دیا کہ خواجہ برادران پیراگون سٹی کے مالک ہیں۔


تفتیشی افسر کے مطابق اس منصوبے کے تحت 2 ارب روپے کے کمرشل پلاٹ غیر قانونی طور پر بیچے گئے جبکہ پٹواریوں نے بتایا ہے کہ 40 کنال سرکاری اراضی بھی بیچی گئی ہے، تاہم جن لوگوں نے یہ جگہ خریدی ہے ان کا بیان ریکارڈ کرنا ہے۔


انہوں نے مزید بتایا کہ ہمارے پاس 100 کے قریب متاثرہ لوگ آئے ہیں، جن میں سے ایک حاجی رفیق نے اپنا بیان ریکارڈ کرایا کہ ان کی 200 کنال جگہ پیراگون میں ہے اور انہیں ایک دھیلہ نہیں دیا گیا۔


سماعت کے بعد احتساب عدالت نے خواجہ برادران کے جسمانی ریمانڈ سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔لیگی رہنمائوں کی پیشی کے موقع پر احتساب عدالت کے اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی جب کہ رکاوٹیں کھڑی کرکے عدالت آنے والے راستے عام شہریوں کے لیے بند کر دیئے گئے۔