وزیراعظم ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے

وزیراعظم ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے
کیپشن: تصویر بشکریہ ٹوئٹر

لاہور:وزیراعظم عمران خان کی ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے جبکہ وزیراعظم کی رہائش گاہ زمان پارک کے باہرنجی ہائوسنگ سوسائٹی کے متاثرین نے احتجاج کرنا شروع کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان ٹیکسٹائل ایکسپورٹرزکی تقریب سے خطاب کریں گے جبکہ ٹیکسٹائل انڈسٹری سے وابستہ افرادوزیراعظم کو مسائل سے آگاہ کریں گے۔

وزیراعظم ایوان اقبال میں سو روزہ کارکردگی تقریب میں شرکت کریں گے جبکہ ایوان اقبال اور اس کے اطراف سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات مکمل کرلئے گئے اور اطراف کی عمارتوں پرپولیس اہلکار تعینات کردیے گئے۔

دوسری جانب وزیراعظم کی رہائش گاہ زمان پارک کے باہرنجی ہائوسنگ سوسائٹی کے متاثرین نے احتجاج کرنا شروع کرتے ہوئے کینال روڈ کو بند کردیا اور مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی۔مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ مالکان بیرون ملک فرار ہو گئے ، نیب ان سے پلی بارگین نہ کرے۔