شاہد آفریدی کے ٹوئٹ پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے جوابی ٹوئٹ کردیا

شاہد آفریدی کے ٹوئٹ پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے جوابی ٹوئٹ کردیا
کیپشن: تصویر بشکریہ ٹوئٹر

راولپنڈی :کراچی میں سٹریٹ کرکٹ کھیلنے اور سابق کپتان شاہد آفریدی کے ٹوئٹ کے بعد ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھی جوابی ٹوئٹ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات کراچی کی ایک سڑک پر نوجوانوں کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کی ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو سابق کپتان شاہد آفریدی خاموش نہ رہ سکے اور اپنے جذبات کا اظہار کیا ۔

بوم بوم آفریدی کے ٹوئٹ پر میجر جنرل آصف غفور نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاﺅنٹ سے جواب پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ’شکریہ لالہ آپ کو مس کیا،آپ ہوتے تو مجھے بیٹنگ کوئی نہ دیتا، کراچی کے نوجوانوں کا جوش دیکھ کر خوشی ہوئی ،ان کا کہناتھا کہ کراچی کی روشنی بحال کرنے پرسندھ رینجرز،پولیس ،لا انفورسمنٹ ایجنسی کاشکریہ‘۔

5ca67d3b10f5b69addb08b8acf0f01fb

قبل ازیں پاکستان ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی اس عمل کی سراہتے ہوئے ٹوئٹ کیا اور لکھا کہ ”کراچی کے رنگ واپس آچکے ہیں،کراچی کے لڑکے رات گئے سڑک پر کرکٹ کھیل کر انجوائے کررہے ہیں جبکہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی لڑکوں کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کے موقع کو مس کررہا ہوں کیونکہ میں اس وقت ترکی میں موجود ہوں“۔بوم بوم نے امن کی بحالی پر بہادر سکیورٹی فورسز کابھی شکریہ اداکیا۔

a75711f28c22b34db93354690f723f38