آسٹریلیا نے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے لیے دروازے کھول دئیے،پی سی بی کی درخواست پر اتفاق

آسٹریلیا نے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے لیے دروازے کھول دئیے،پی سی بی کی درخواست پر اتفاق
کیپشن: تصویر بشکریہ ٹوئٹر

لاہور :کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان واپسی کے لیے دروازے کھول دئیے اورپاکستان کرکٹ بورڈ کی درخواست پر اتفاق کر لیا۔

ذرائع کے مطابق ترجمان کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پی سی بی کیساتھ آئندہ سال مارچ میں ایک روزہ ٹور کیلئے رابطے میں ہیں،پی سی بی اور پاکستان حکام انٹرنیشنل ٹیموں کی سیکورٹی کو بہت زیادہ بہتر بنا چکے ہیں جبکہ دورہ پاکستان میں پلیئرز کی سیکورٹی اور تحفظ اولین ترجیح ہو گی۔

خیال رہے کہ آسٹریلیا کرکٹ ٹیم نے اس سے قبل آخری بار 1998 میں مارک ٹیلر کی قیادت میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

دوسری جانب پولینڈہاکی ٹیم نے دورہ پاکستان کی ہامی بھرلی ہے اور اپریل کے آخری ہفتے میں پاکستان کادورہ کرےگی۔دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچ کھیلے جائیں گے جوکہ لاہور کراچی اور راولپنڈی میں ہونگے۔