شہباز شریف، سعد رفیق گرفتار ہوں تو جمہوریت خطرے میں پڑجاتی ہے ، فواد چوہدری

شہباز شریف، سعد رفیق گرفتار ہوں تو جمہوریت خطرے میں پڑجاتی ہے ، فواد چوہدری
کیپشن: تصویر بشکریہ فواد چوہدری آفیشل ٹوئٹر

جہلم : شہبازشریف اور خواجہ سعدرفیق گرفتار ہوں تو جمہوریت خطرے میں پڑجاتی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے بھی تنقید کی توپوں کارخ ن لیگ کی طرف رکھا۔جہلم میں میڈیا سےگفتگو میں بولے لوٹ مار کرنے والے اب تاریخ کی ردی کی ٹوکری کاحصہ بن چکے ہیں ۔شہباز شریف اور خواجہ سعد رفیق گرفتار ہوں تو جمہوریت خطرے میں پڑ جاتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ لیٹروں کی اب کوئی حیثیت نہیں پاکستان میں قانون پر عمل درآمد بلاتفریق ہوگا۔

وزیر اطلاعات نے جہلم میں جوڈیشل کمپلیکس ہٹانے پرسابق چیف جسٹس افتخار چودھری کوبھی آڑے ہاتھوں لیا۔