پاکستان کی سیاست میدان جنگ کا نقشہ پیش کررہی ہے، چوہدری نثار

پاکستان کی سیاست میدان جنگ کا نقشہ پیش کررہی ہے، چوہدری نثار
کیپشن: Source: INP

اسلام آباد:سابق وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاست میدان جنگ کا نقشہ پیش کررہی ہے، موجودہ صورتحال پاکستان کی ترقی، خوشحالی، استحکام اور مستقبل کیلئے زہر قاتل ہے، حکومت اپوزیشن کو سانس لینے کیلئے موقع دے۔

پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ پاکستان کی سیاست میدان جنگ کا نقشہ پیش کررہی ہے، موجودہ صورتحال پاکستان کی ترقی، خوشحالی، استحکام اور مستقبل کیلئے زہر قاتل ہے، حکومت اپوزیشن کو سانس لینے کیلئے موقع دے، اپوزیشن کو حکومت کو کارکردگی دکھانے کیلئے موقع دینا چاہیے، نام نہاد احتساب کے ذریعے سیاسی جماعتوں کو ختم نہیں کیا جاسکتا۔

امریکا طالبان مذاکرات پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک مثبت پیش رفت ہے، پاکستان کوامریکا طالبان مذاکرات پر بلاجواز کریڈٹ لینے سے گریز کرنا چاہیے، معاملے پر پیشرفت نہ ہونے سے یہ صورتحال پاکستان کے گلے پڑ سکتی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے تمام فریقین کو ایک میز پر لانے کیلئے پہلی بار کردار ادا نہیں کیا، اڑھائی سال قبل مری مذاکرات اس سلسلہ کی کڑی تھے، حکومت منتیں ترلے کرنے کے باوجود بھارت کو مذاکرات کی میز پر نہیں لاسکی، پاکستان سے دوستی مودی کے ضمیر میں شامل نہیں ہے.

سابق وزیر داخلہ عمران خان کا ٹرمپ کے بیان پر ردعمل دینا درست اور مثبت قدم تھا، عمران خان کی بھارت سے یکطرفہ تعلقات کی بحالی کیلئے کوششیں پاکستان اور عوام کی عزت نفس سے متضاد ہے۔