دو بیانیوں میں پھنسی ن لیگ پھڑ پھڑا رہی ہے، فردوس عاشق اعوان

دو بیانیوں میں پھنسی ن لیگ پھڑ پھڑا رہی ہے، فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد : وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ دو بیانیوں میں پھنسی اور دھنسی ن لیگ پھڑ پھڑا رہی ہے، والد کی تیمار داری کے لیے سب وہاں موجود ہیں تو پتا نہیں مریم بی بی نرس کی حیثیت سے جانا چاہتی ہیں یا ڈاکٹر کی؟۔

ایک بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نواز شریف نے خود مدعی بن کر مشرف کے مقدمے کو خصوصی عدالت کے سپرد کیا اور اب چپ سادھ لی ہے۔

مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ والد کی تیمار داری کے لیے سب وہاں موجود ہیں تو پتا نہیں مریم بی بی نرس کی حیثیت سے جانا چاہتی ہیں یا ڈاکٹر کی؟۔

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے پیپلز پارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بلاول کا دامن صاف ہے تو وہ نیب کے سوالوں سے گھبرا کیوں رہے ہیں؟ ۔فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ نیب کے نوٹس کو مشرف کیس کے ساتھ نہیں جوڑا جا سکتا۔