بھارتی فوج کی ایل او سی کی خلاف ورزی ،پاک فوج کا منہ توڑ جواب

بھارتی فوج کی ایل او سی کی خلاف ورزی ،پاک فوج کا منہ توڑ جواب

 
راولپنڈی : بھارتی افواج کی جانب سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر سیز فائز معاہدے کی خلاف ورزی کرنے پر پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کےمطابق دیوا سیکٹر میں بھارتی چوکیوں کو تباہ کر دیا گیا ہےجبکہ بھارتی فوجیوں کے بھاری جانی نقصان کی بھی اطلاعات ہیں۔


آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت کی طرف سے وقفے وقفے سے سیز فائز کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

دوسرے جانب آئی ایس پی آر نے بھارتی پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہوئے بتایا ہےکہ نیلم ویلی میں کیرن سیکٹر پر کوئی بڑی کارروائی نہیں ہوئی،بھارتی میڈیا اس حوالے سے متعلق جھوٹ بول رہا ہے۔

یاد رہے گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے ممکنہ بھارتی سازش کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا تھا کہ داخلی انتشار سے توجہ ہٹانے کے لیے بھارت پاکستان کے خلاف کارروائی کر سکتا ہے جس کا بھر پور جواب دیں گے۔

اپنے ٹویٹس میں وزیراعظم نے کہا کہ مودی حکومت کے گزشتہ 5 برسوں میں بھارت ہندووتوا بالادستی کے ساتھ  ہندو راشٹرا کی طرف بڑھ رہا ہے۔ بھارت میں ہندووتوا، فاشسٹ نظریات کا غلبہ ہوتا جارہا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ  شہریت کے متنازع  قانون  کے خلاف بھارت  کے حق پسند احتجاج کررہے ہیں۔ احتجاج اب ایک تحریک کی شکل اختیار کررہا ہے۔

بھارت داخلی انتشار سے توجہ ہٹانے کے لیے پاکستان کے خلاف مہم جوئی کر سکتا ہے۔  ہم عالمی برادری کو بھارتی رویے سے متعلق متنبہ کررہے ہیں۔