وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

A meeting of the Federal Cabinet chaired by Prime Minister Imran Khan will be held today
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد: وفاقی کابینہ کے اجلاس کا 12 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ کابینہ کو ملک بھر میں کورونا کی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔ وفاقی کابینہ سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لے گی۔

ایس ٹی ای ڈی ای سی کے ایم ڈی کی تقرری کابینہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔ وزارت داخلہ سی ڈی اے آرڈیننس 1980ء میں ترمیم پر بریفنگ دے گی۔ اس کے علاوہ وفاقی کابینہ یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے ملازمین پر لازمی سروسز ایکٹ کی توسیع دے گی۔

اس کے علاوہ مارگلہ روڈ اسلام آباد پر تجاوزات سے متعلق کابینہ کے فیصلے پر عملدرآمد رپورٹ پیش کی جائے گی۔ اقتصادی امور ڈویژن غیر ملکی فنڈز کے استعمال پر بریفنگ دے گا۔

کابینہ اجلاس میں نیپرا کی سال 19-2020ء اور سٹیٹ انڈسٹری رپورٹ 2020ء پیش ہوگی۔ وزارت منصوبہ بندی مردم شماری پر رپورٹ کابینہ اجلاس میں پیش کرے گی۔

وفاقی کابینہ چھٹی مردم شماری کے نتائج کے اجرا سے متعلق معاملے پر غور کرے گی۔ کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 16 دسمبر کے فیصلوں کی بھی توثیق کرے گی۔

کابینہ ٹربائن فیول ایوی ایشن ہائی فلیش کی امپورٹ کی منظوری دے گی۔ کابینہ اجلاس میں سرمایہ کاری بورڈ کی تشکیل نو کی منظوری دی جائے گی۔ کابینہ زرعی ترقیاتی بینک کے بورڈ کی تشکیل نو کی منظوری دے گی۔