2020 میں راشد نسیم گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی ویڈیو کا حصہ بن گئے

2020 میں راشد نسیم گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی ویڈیو کا حصہ بن گئے
سورس: Pakistanis ، world، record، naseem rashid ,

نیویارک : گنیز بک آف ورلڈریکارڈ میں ویسے سے پاکستان کے کئی نام شامل ہیں ، لیکن 2020 کی مناسبت سے اس سال  دو پاکستانی ایسے ہیں جنہوں نے اپنا نام درج کرواکے اس سال کو یادگار بنا دیا ہے ۔ 

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ  نے جو اہم ترین ویڈیو 2020 کے حوالے سے جاری کی ہے اس میں پاکستان کے مارشل آرٹس ایکسپرٹ راشد نسیم کے دو ورلڈ ریکارڈ بھی شامل ہیں ۔

راشد نسیم نے کہنی کی مدد سے 256 اخروٹ توڑنے کا عالمی ریکارڈ بنایا ، جبکہ دوسرے ورلڈ ریکارڈ میں ایک منٹ میں مکوں سے 62 کلے ٹارگٹس کو توڑا ہے، اس سے قبل یہ ریکارڈ 42 کا تھا ۔ 

راشد نسیم نے اس اعزاز پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرے اور میری پاکستانی قوم کے لیے یہ بڑی خوشی کی خبر ہے مجھے خوشی ہے کہ پوری دنیا میں پاکستان کا نام بلند کیا لیکن اس کے ساتھ ساتھ میں ابھی تک  حکومتی پذیرائی کا منتظر ہوں ۔ 

ان کا کہناتھاکہ اس سال دو عالمی ریکارڈز اپنے ملک کے نام کیے ہیں ، مگر حکومت کی جانب سے ابھی تک کوئی بھی پذیرائی نہیں ملی ہے ۔

گینز ورلڈ ریکارڈ نے راشد نسیم جوش اور جذبے کی تعریف بھی کی جب کہ انگے ایک ریکارڈ کو 2018 میں دنیا کا سب سے مضبوط ریکارڈ بھی تسلیم کیا تھا ۔ 

راشد نسیم پاکستان کے مشہور مارشل آرٹس ماسٹر ہیں اور پاکستان کے نام پر گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں متعدد ریکارڈز درج کراچکے ہیں ۔ان کے ورلڈ ریکارڈز کی تعداد 60  سے زائد ہے اور وہ بھارت کے 15 سے زائد ریکارڈ توڑ چکے ہیں ۔