کورونا وائرس کا مریض مسافر دوران پرواز انتقال کرگیا 

کورونا وائرس کا مریض مسافر دوران پرواز انتقال کرگیا 

نیویارک : عالمی وبا کے پہلے کیس سے لیکر پہلی بار ایسا دیکھنے میں آیا ہے کہ کسی  پروازکے دوران کورونا وائرس میں مبتلا مسافر دوران پرواز انتقال کرگیا ہو.

تفصیلات کے مطابق میل آن لائن کے رپورٹر کا کہناہے کہ یہ مسافر لینڈو ، فلوریڈا سے لاس اینجلس جانے والی یونائٹڈ ائیر لائنز کی پرواز 591 میں سوار ہوا تھا ۔

جہاز کے اڑان بھرنے کے چند منٹ بعد ہی اسے سانس لینے میں دشواری پیش آنے لگی اور سی پی آر دیے جانے کے باوجود اس کی موت واقع ہوگئی ۔ 

رپورٹ کے مطابق اس مسافر کی حالت بگڑنے پر پرواز کو ہنگامی طور پر نیو اورلینز کی طرف موڑ لیا گیا  اور اڑان بھرنے کے 90 منٹ بعد ہی ہنگامی لینڈنگ کرناپڑگئی ۔ 

پرواز میں سوار ہونے والے کئی مسافروں کا کہناہے کہ انہوں نے دیکھا تھا کہ مذکورہ مسافر طیارے میں سوار ہوتے ہوئے سانس کی تکلیف سے دوچار ہے ، لیکن ائیرپورٹ حکام میں سے کسی نے بھی اس پر توجہ نہیں دی تھی ۔

جس کے بعد دوارن پرواز اسی مسافر کی طیبعت خراب ہوگئی ، ائیرپورٹ حکام کا کہناہے کہ انہوں نے مسافر سے پوچھا تھا کہ اسے کوئی ایسی تکلیف یا وائرس کا مسلہ تو نہیں ۔ مسافر نے ہم سے جھوٹ بولاتھا ، جس کے بعد اسے سوار ہونے کی اجازت دی گئی تھی ۔