محمد رضوان نے پاکستان کو کلین سوئپ سے بچا لیا، تیسرے ٹی ٹونٹی میں شاندار بلے بازی

Mohammad Rizwan saved Pakistan from a clean sweep, batting brilliantly in the third T20
کیپشن: فائل فوٹو

نیپر: پاکستان نے وکٹ کیپر محمد رضوان کی جارحانہ، ذمہ دارانہ اور شاندار بلے بازی کی بدولت نیوزی لینڈ کو تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں شکست دے کر خود کو کلین سوئپ ہونے سے بچا لیا ہے۔

نیوزی لینڈ نے پہلے بازی کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم کو جیت کیلئے 174 رنز کا ہدف دیا تھا۔ جو پاکستانی ٹیم نے محمد رضوان کی بلے بازی کی بدولت آخری اوور میں حاصل کر لیا۔

محمد رضوان نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 58 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 10 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 89 رنز کی یادگار اننگز کھیلی۔

دیگر بلے بازوں میں سینئر بلے باز محمد حفیظ نے اس مرتبہ بھی ذمہ دارنہ بلے بازی کی اور ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے 28 گیندیں کھیلیں اور دو چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 41 رنز بنائے۔ پاکستان نے آخری میچ میں نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دی۔