ملک کی تیسری طویل ترین موٹروے کی منظوری 

ملک کی تیسری طویل ترین موٹروے کی منظوری 

اسلام آباد: پاکستان کی تیسری  سب سے لمبی موٹروے کی منظوری دے دی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق پشاور تا ڈی آئی خان موٹروے 360 کلومیٹر طویل ہوگی ، مصوبے پر 270 ارب روپے لاگت آئے گی ، تحریک انصاف کی خیبر پختون خواہ کی حکومت نے ملک کی دوسری طویل ترین موٹروے تعمیرکرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ، خیبر پختون خواہ کے جنوبی اضلاع کے لیے صوبائی دارالحکومت پشاور سے ڈی آئی خان تک تقریباََ 360 کلومیٹر طویل شاہراہ تعمیر کی جائیگی۔

وزیراعلیٰ خیبرپختون خواہ محمود خان گزشتہ برس پشاور سے ڈی آئی خان موٹروے کی الائنمنٹ کی اصولی منظوری دے دی تھی ، جس کے بعد منصوبے کی تعمیر کے لیے کروایا جانے والا سروے اس وقت جاری ہے ، پشاور سے ڈی آئی خان موٹروے کی مجوزہ الائنمنٹ تقریباَ 360 کلومیٹر طویل ہے ، جس میں اٹھارہ انٹرچینج ، 45 پل ، اور تین ٹنلز بھی بنائی جائیں گی ، جس کے ذریعے جنوبی اضلاع اور تحصیلوں کے آبادی والے تمام دیہات اور قصبوں سمیت دیگر پسماندہ علاقوں کو رسائی دی جائیگی  ۔

یہ موٹروے پشاور میں چمکنی کے مقام سے شروع ہوکر درہ آدم خیل ، کوہاٹ ، ہنگو، کرک، بنوں ، لکی مروت ، ڈی آئی خان تک رسائی ہوگی ، اس منصوبے کو جلد سے جلد شروع کیے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ یہاں یہ بھی واضح رہے کہ خیبر پختون خواہ حکومت کی جانب سے شروع کیاگیا یہ موٹروے دوسرا بڑا منصوبہ ہو گا اس سے قبل خیبر پختون خواہ  حکومت نے سوات موٹروے کا منصوبہ شروع کیا تھا، خیبر پختون خواہ ملک کا پہلا صوبہ ہے جو اپنے وسائل سے موٹروے کا منصوبہ شروع کرچکا ہے ، سوات موٹروے کا فیز ون مکمل ہوچکا ہے جبکہ فیز ٹو اگلے سال اگست میں کام کا آغاز ہوگا۔