نامناسب رویے کے باعث عماد وسیم کو تیسرے ٹی20 سےڈراپ کیا گیا

نامناسب رویے کے باعث عماد وسیم کو تیسرے ٹی20 سےڈراپ کیا گیا
کیپشن: نامناسب رویے کے باعث عماد وسیم کو تیسرے ٹی20 سےڈراپ کیا گیا

نیپیئر: قومی کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ ، کپتان و سینئر کھلاڑی عماد وسیم کے رویے سے سخت ناراض ہو گئے۔ 

دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں عماد وسیم اوور مکمل کرنے کے بعد مسل میں کھچاؤکا بہانہ کرتے ہوئے شاہین شاہ کے جاری اوور میں باہر چلے گئے. عماد 

عماد وسیم کے گراؤنڈ میں باہر جانے کے فیصلے سے کپتان شاداب لاعلم نکلے.اور وہ انہیں بتائے بغیر گراؤنڈ سے باہر گئے۔ 

 ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ نے شاداب خان سے عماد وسیم کے رویے کی میچ کے دوران اور ڈریسنگ روم جا کر شکایت کی.جس کے بعد شاداب خان نے ٹیم مینجمنٹ کو بھی عماد وسیم کے رویے کی شکایت کی. 

ذرائع کا کہنا ہے کہ عماد وسیم کو نامناسب رویے پر تیسرے ٹی ٹونٹی میچ سے ڈراپ کیا گیا.عماد وسیم کے رویے کے بعد ہیڈ کوچ مصباح الحق نے ڈریسنگ روم میں کھلاڑیوں کو نظم و ضبط کا خیال رکھنے کا لیکچر بھی دیا.