آواران میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 10 دہشتگرد جہنم واصل

 آواران میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 10 دہشتگرد جہنم واصل
کیپشن: آواران میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 10 دہشتگرد جہنم واصل
سورس: فائل فوٹو

آواران: سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے آواران میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا ۔ فائرنگ کے تبادلے میں 10 دہشت گرد مارے گئے۔ آپریشن میں بڑی تعداد میں اسلحہ، مواصلاتی آلات کو بھی برآمد کر لیا گیا۔ دہشتگرد سیکورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔  20 دسمبر کو انہی دہشتگردوں کی فائرنگ سے لانس نائیک اقبال شہید ہوئے تھے۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے میں بھی آواران میں خفیہ معلومات پر آپریشن کیا گیا تھا۔ فورسز نے جٹ بازار میں دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائی کی تھی۔

سیکیورٹی آپریشن کے دوران لانس نائک محمد اقبال شدید زخمی ہو گئے تھے اور انھیں طبی امداد کے لئے کراچی منتقل کیا گیا تھا لیکن زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے جانبر نہیں ہو سکے تھے اور شہادت کے رتبے پر فائز ہو گئے۔